8 ماہ میں سرمایہ کاروں نے 22کروڑ 51لاکھ ڈالر منافع باہر بھیجا، اسٹیٹ بینک

8 ماہ میں سرمایہ کاروں نے 22کروڑ 51لاکھ ڈالر منافع باہر بھیجا، اسٹیٹ بینک

کراچی(آن لائن) رواں مالی سال کے ابتدائی 8ماہ میں بیرونی سرمایہ کاروں نے 22 کروڑ 51 لاکھ ڈالر منافع باہر بھیجا۔مرکزی بینک کے مطابق براہ راست سرمایہ کاری سے کمائے گئے 18 کروڑ 81 لاکھ ڈالر پاکستان سے باہر بھیجے گئے۔

بیرونی پورٹ فولیو سرمایہ کاری سے کمائے گئے 3 کروڑ 69 لاکھ ڈالر باہر بھیجے گئے ۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاروں نے ایک ارب 14 کروڑ ڈالر منافع باہر بھیجا تھا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرونی سرمایہ کاروں نے فروری میں 49 لاکھ ڈالر منافع پاکستان سے باہر بھیجا۔ براہ راست سرمایہ کاری سے کمائے گئے 41 لاکھ ڈالر باہر بھیجے گئے جبکہ پورٹ فولیو سرمایہ کاری سے کمائے گئے 8 لاکھ ڈالر سے زائد باہر بھیجے گئے ۔ٹیلی کمیونی کیشن شعبے نے فروری میں 24 لاکھ ڈالر منافع باہر بھیجا تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں