تاجروں کے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ بند کی جائے ،پیاف

تاجروں کے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ  بند کی جائے ،پیاف

لاہور (این این آئی)چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) وسابق نائب صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمان سہگل نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے تاجروں کے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ بند کی جائے۔۔

 اورقبضے میں کئے گئے کنٹینرز فوری ریلیز کئے جائیں۔گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشنز کے وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہاکہ حکومت اہم شاہراہوں کو بند کرنے کیلئے دھرنوں اور احتجاج روکنے کے لیے تاجروں کی اشیاء سے بھرے کنٹینرز کو بلا جواز پکڑ لیتی ہے جس وجہ سے مال کی ترسیل رک جانے سے مارکیٹ میں انڈسٹریل خام مال، ادویات و دیگر ضروری اشیاء سمیت ضروری اشیاء کی قلت پیدا ہو جاتی ہے جس وجہ سے اشیاء مہنگے داموں بک رہی ہیں اور تاجروں کا نقصان ہو رہا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں