کاٹی کا پہلی بار میڈ ان کورنگی نمائش کے انعقاد کافیصلہ

کاٹی کا پہلی بار میڈ ان  کورنگی نمائش کے انعقاد کافیصلہ

کراچی(بزنس رپورٹر )کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی)کے صدر فرا زالرحمان نے کہا ہے کہ کورنگی صنعتی علاقے میں جلد ایک بین الاقوامی نمائش ’’میڈ ان کورنگی‘‘کا انعقاد کریں گےْ۔

 جس میں کورنگی صنعتی علاقے میں تیار ہونے والی مصنوعات کو دوست ممالک اور دلچسپی لینے والے خریداروں کیلئے پیش کی جائیں گی۔ کراچی میں تعینات انڈونیشیا کے قونصل جنرل ڈاکٹر جون کنکورو کے کاٹی کے دورے پرفرا زالرحمان نے کہا کہ پاک ، انڈونیشیا کے درمیان تجارت میں گزشہ سال 28 فیصد اضافہ ہو ا جس کے بعد حجم 3 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ انہوں نے کہا کہ تجارت کا زیادہ فائدہ انڈو نیشیا کو ہورہا ہے جس میں پاکستان بڑی مقدار میں پام آئل اور کوئلہ درآمد کر رہا ہے ۔ صدر کاٹی نے مزید کہا کہ دونوں مما لک کے درمیان تجارتی حجم کو برابر کرنے کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر انڈونیشیا کے قونصل جنرل ڈاکٹر جون کنکورو نے کہا ہے کہ انڈونیشیا سے تجارت کے ذریعہ پاکستان آسیان ممالک تک رسائی حاصل کرسکتا ہے ۔ رواں سال اکتوبر میں جکارتہ میں بین الاقوامی نمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں پاکستانی برآمد کنندگان بھرپور حصہ لیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں