تعمیراتی و کان کنی مشینری کی درآمدات 49فیصدکم

تعمیراتی و کان کنی مشینری کی درآمدات 49فیصدکم

اسلام آباد(اے پی پی)رواں مالی سال کے پہلے 8ماہ کے دوران تعمیراتی و کان کنی مشینری کی درآمدات میں 49 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا فروری تعمیراتی و کان کنی مشینری کی درآمدات پر 62ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا ۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں درآمدات کا حجم 122 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔ فروری میں تعمیراتی و کان کنی مشینری کی درآمدات پر 10 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف ہوا جو37 فیصد کم ہے ۔ گزشتہ سال فروری میں 15 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ جنوری کے مقابلے میں فروری میں تعمیراتی و کان کنی مشینری کی درآمدات میں ماہانہ بنیادو ں پر ایک فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں