اسٹاک ایکسچینج:مندی،40ہزارکی حدگرگئی،43ارب خسارہ

اسٹاک ایکسچینج:مندی،40ہزارکی حدگرگئی،43ارب خسارہ

کراچی (بزنس رپورٹر )اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کومندی رہی۔ 100 انڈیکس202پوائنٹس کی کمی سے 40ہزار کی نفسیاتی حد گنوا کر39879پربند ہوا ۔۔

اس دوران سرمایہ کاروں کو 43ارب روپے کاخسارہ ہواجس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 60 کھرب روپے پر آ گیا جبکہ 64 فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ، تاہم فروخت کے دباؤ کے سبب مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوئی ۔کاروبارکے اختتام پر کے ایس ای30انڈیکس 55پوائنٹس کی کمی سے 14771 پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 26556 پوائنٹس سے کم ہو کر26369پوائنٹس پربند ہوا ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں