اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا مندی پر اختتام ،دوارب خسارہ

اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا مندی پر اختتام ،دوارب خسارہ

کراچی (بزنس رپورٹر )اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا اختتام مندی کے ساتھ ہوا۔کے ایس ای 100انڈیکس65پوائنٹس کی کمی سے۔۔

 ایک بار پھر 41ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا کر 40964 پربند ہوا،اس دوران سرمایہ کاروں کو دوارب روپے کا خسارہ ہوا جب کہ 54.40فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں ۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا۔ایک موقع پر انڈیکس 41149پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 40700پوائنٹس کی پست سطح تک گر گیا تھا ۔کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای30انڈیکس 43پوائنٹس کی کمی سے 14531پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 27427پوائنٹس سے گھٹ کر27146 پر بند ہوا ۔ سرمایہ 62کھرب11ارب روپے رہ گیا۔ جمعہ کو6ارب روپے مالیت کے 16کروڑ84لاکھ81ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر329کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 120کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،179میں کمی اور30میں استحکام رہا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں