ڈالرکی قدرمیں اضافہ، تولہ سونا1700روپے سستا

ڈالرکی قدرمیں اضافہ، تولہ سونا1700روپے سستا

کراچی(بزنس رپورٹر)انٹر بینک میں منگل کو ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔ادھرایک تولہ سونا 1700 روپے سستا ہوگیا۔۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر  بینک میں ڈالر 7 پیسے کی کمی سے 285.35روپے پر آگیا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر1روپے کے اضافے سے 312روپے پر جاپہنچا ۔یورو2.50روپے کی کمی سے 333روپے اور پاؤنڈ 80پیسے بڑھ کر 385.80 پر جا پہنچا۔دوسری جانب عالمی  مارکیٹ میں سونا44ڈالر کے اضافے سے 1956ڈالر فی اونس کاہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر فی تولہ سونا 1700روپے کی کمی سے 2 لاکھ 32 ہزار 800 روپے اوردس گرام1458روپے کی کمی سے 1 لاکھ 99 ہزار 588 روپے کا ہوگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں