فرانسیسی خریدار وں کی جی ایس پی پلس میں گہری دلچسپی

فرانسیسی خریدار وں کی جی ایس پی پلس میں گہری دلچسپی

کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی ایکسپو سینٹر میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی نمائش ٹیکسپو میں فرانس سے آنے والے گارمنٹس انڈسٹری کے معروف ماہر اور۔۔

 میسے فرینکفرٹ میں ملبوسات کی فراہمی کے ڈائریکٹر نکولس گوگین ہائیم نے کہا ہے کہ فرانسیسی خریدار پاکستان کے جی ایس پی پلس میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور انہوں نے مستقبل میں سورسنگ کیلئے زیادہ سے زیادہ پاکستانی کمپنیوں سے رابطہ قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیاہے ، اس کی سہولت کے لیے گوگین ہائیم نے جولائی اور فروری میں آنے والے ٹیکس ورلڈ پیرس ایڈیشنز میں فرانسیسی خریداروں اور پاکستانی برآمد کنندگان کے درمیان ان مواقع کو فروغ دینے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ٹیکسپونمائش کے دوران پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت اور مصنوعات کی تعریف کی اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ بہت سی پاکستانی ٹیکسٹائل کمپنیوں نے اس شعبے میں عالمی سرٹیفکیشن حاصل کرلی ہیں۔نکولس گوگین ہائیم کے مطابق پاکستانی ٹیکسٹائل کمپنیاں عموماً یورپ میں ہونے والے تجارتی شوز میں اپنی مخصوص مصنوعات پیش کرتی ہیں، تاہم ٹیکسپو میں ان کمپنیوں نے اپنی پوری رینج کی نمائش کی جس سے پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کا ایک جامع منظر پیش کیا گیا اور یہ ڈسپلے صنعت کی صلاحیتوں کو سمجھنے میں انمول ثابت ہواہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں