اینمل ہسبنڈری کمشنرکی برطرفی پرڈیری فارمرزکوتحفظات

اینمل ہسبنڈری کمشنرکی برطرفی پرڈیری فارمرزکوتحفظات

کراچی(بزنس رپورٹر)ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شاکر عمر گجر نے کسان برادری اورعوام کی جانب سے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور۔۔

وفاقی سیکریٹر ی برائے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے نام لکھے گئے خط میں اینمل ہسبنڈری کمشنر ڈاکٹر اکرم کی برطرفی پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈاکٹر محمد اکرم کی خدمات کو سراہتے ہیں جنہیں برطرف کیا گیا۔ شاکرعمر گجر نے وفاقی خط میں اپیل کی کہ وہ کسانوں کی ضروریات کا جائزہ لیں اور کمیشن میں ایک قابل افسر کو تعینات کریں جو نہ صرف کسان برادری کی ضروریات کو جانتا ہو بلکہ ان کے مسائل اور تجاویز کو بھی سنتا ہو۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں