جنوبی کوریا کے کاروباری وفد کا سکھرچیمبرکادورہ
سکھر(نمائندہ دنیا)جنوبی کوریا کے کاروباری وفدنے سکھرچیمبرکادورہ کیا،وفد میں ڈاکٹر عین الحق ، یو سونگ کی اور۔۔
چو ان ینگ شامل تھے ۔اس موقع پر وفد نے بتایا کہ پرنٹنگ ، پیکیجنگ ، کڑھائی ، ہوزری آئٹمز و دیگر کی صنعتوں کا قیام یا جوائنٹ ونچر کیلئے سرمایہ کاری کرنا ان کی آمد کا مقصد ہے ۔ چوان ینگ نے بتایا کہ وہ نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیت سے بہت متاثر ہیں اور ان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتی ہیں۔