ڈیجیٹل کرنسی اسلامک کوائن کاری پبلک کر پٹوسے اشتراک
کراچی(بزنس رپورٹر)ڈیجیٹل کرنسی اسلامک کوائن (شریعت کے مطابق پہلی اخلاقیات پر مبنی کرنسی)نے اعلان کیا ہے کہ وہ ریپبلک کر پٹو کے ساتھ کام کر رہا ہے۔
جو ویب 3 ایڈوائزری گروپ کا حصہ ہے ۔ دونوں اداروں کا یہ تعاون اسلامک کوائن کو کر پٹو مارکیٹ میں اچھی کار کردگی دکھانے میں مدد دے گا۔ اس شراکت داری کے بعد ری پبلک، ٹیکنامکس، DAO گور نفس اور طویل مدتی اقتصادی افادیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اسلامک کوائن کی قدر میں اضافہ کرے گا۔ری پبلک کر پٹونے اسلامک کوائن کی قدر میں اضافہ کرتے ہوئے شریعت کے مطابق اس کے ایکو سسٹم میں مختص اختیارات، تقسیم اور دیگر میکانزم کو بہتر بنانے کا مشورہ دیا ہے ۔ اسلامک کوائن کے مشاورتی بورڈ کی قیادت متحدہ عرب امارات کے حکمران خاندانوں کے افراد کر رہے ہیں ۔