اسٹاک ایکسچینج میں 20پوائنٹس کی مندی ،6ارب منافع
کراچی (بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو ملا جلا رجحان رہا ۔کے ایس ای 100 انڈیکس 20پوائنٹس کی کمی سے 45889پوائنٹس پر بند ہوا، اس دوران سرمایہ کاروں کو6ارب روپے کا منافع ہوا۔
جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 68کھرب روپے سے تجاوز کر گیا تاہم50فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں ۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا ،تاہم تکنیکی کریکشن نے مارکیٹ کو تنزلی سے دوچار کر دیا ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای30 میں مندی اور آل شیئرز انڈیکس میں تیزی رہی۔بدھ کو3ارب روپے مالیت کے 12 کروڑ 93 لاکھ 72 ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔