رواں سال چاول کی برآمد 3 ارب ڈالر سے زائدہونیکی توقع

اسلام آباد (اے پی پی)رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے توقع ظاہر کی ہے کہ رواں سال چاول کی برآمدات ریکارڈ 3 ارب ڈالر سے زیادہ ہو جائے گی جو کہ بہت حوصلہ افزا ہے۔
چیئرمین رائس ایکسپورٹرز چیلا رام کیولانی نے بتایا کہ مالی سال 22۔2021میں سیلاب کی وجہ سے چاول کی فصل تباہ ہو گئی تھی جس کی وجہ سے چاول کی برآمد میں کمی آئی ،تاہم چاول کی فصلوں کی پیداوار میں بہتری آئی اور مختلف علاقوں کی ابھرتی منڈیوں میں نئے مواقع بھی پیدا ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے برآمد کنندگان کو سہولتیں دی جاتی ہیں لیکن مختلف ممالک میں زیادہ ٹیرف کی وجہ سے چاول کی برآمد ایک مسئلہ بن گیا ہے ، اس لیے ان ممالک کیساتھ معاہدوں کی ضرورت ہے ۔