بحرین میں آئی ٹی برآمدات کو فروغ دیاجائے ،نامزدسفیر

 بحرین میں آئی ٹی برآمدات کو فروغ دیاجائے ،نامزدسفیر

کراچی(بزنس رپورٹر)بحرین میں پاکستان کے نامزد سفیر ثاقب رؤف نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی برآمدات،ترسیلات زر اور فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ (ایف ڈی آئی)بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔۔۔

 تا کہ اقتصادی چیلنجز سے نمٹا جا سکے ۔کراچی میں فیڈریشن ہیڈ آفس کے دورے پر انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کے بہت سے ایم او یوز اور دیگر تجارتی فروغ کے معاہدے ہیں تاہم بہت سے معاہدوں کا فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا اور اس ہی لیے وہ حقیقی مسائل اور زمینی حقائق کا جائزہ لینے کیلئے کاروباری برادری کے پاس آئے ہیں۔ انہوں نے بحرین میں آئی ٹی کی برآمدات کو فروغ دینے اور بحرین کے تجارتی وفود کے پاکستانی دوروں کا انتظام کرنے پر خصوصی زور دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں