نوڈلز کی برآمدات ایک ارب ڈالر!

نوڈلز کی برآمدات ایک ارب ڈالر!

کراچی (ویب ڈیسک)جنوبی کوریا نے اشیائے خور و نوش کی برآمدات میں ایک نیا سنگِ میل عبور کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ رواں سال نوڈلز کی برآمدات ایک ارب ڈالر سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔

 اب تک نوڈلز کی برآمدات 65 کروڑ 73 لاکھ ڈالر ہے جو گزشتہ سال سے 23 فیصد زیادہ ہے ۔ جنوبی کوریا کی فوڈ آئٹمز کی برآمدات میں نوڈلز مسلسل پانچویں سال پہلے نمبر پر ہے ۔ کنفیکشنری آئٹم 62 کروڑ ڈالر کی برآمدات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ کورین نوڈلز 143 ممالک میں مقبول ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں