اسٹاک ایکسچینج:تیزی،46ہزارکی حدبحال،38ارب منافع

اسٹاک ایکسچینج:تیزی،46ہزارکی حدبحال،38ارب منافع

کراچی (بزنس رپورٹر )اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو تیزی رہی۔کے ایس ای 100 انڈیکس 312 پوائنٹس کے اضافے ۔۔

سے 46ہزارکی نفسیاتی حدعبورکرکے 46202پربند ہوا،اس دوران سرمایہ کاروں کو 38ارب روپے کا منافع ہوا جب کہ 59فیصدحصص کی قیمتیں بڑھ گئیں ۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا ۔ منافع بخش شعبوں میں خریداری سے انڈیکس4بالائی حدیں عبور کر گیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30 اور آل شیئر انڈیکس میں بھی تیزی رہی۔مجموعی سرمایہ 68کھرب40ارب روپے ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں