ڈالر مزید سستا،سونے کے بھاؤ جاری نہ ہوسکے

ڈالر مزید سستا،سونے کے بھاؤ جاری نہ ہوسکے

کراچی (بزنس رپورٹر) انٹر بینک میں جمعرات کو بھی ڈالر کی قدر میں کمی رہی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر1.10روپے کی کمی سے 292.78 روپے پرآگیا ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر296روپے اوریورو318روپے پر مستحکم رہا ،تاہم 4روپے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ 370 روپے پرآگیا۔ دریں اثنا جمعرات کو بھی بلین مارکیٹ بند رہی اورسونے کے بھاؤ جاری نہیں ہوسکے جبکہ گزشتہ روز آل سندھ صرافہ جیولرز کے صدر حاجی ہارون رشید چاندنے آڈیو پیغام میں کہا تھا کہ وہ کراچی پہنچ گئے ہیں مگر اس کے باوجود جمعرات کو بلین مارکیٹ سے سونے کے بھاؤ جاری نہ ہوسکے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں