شپنگ لائنز گوشت کی برآمد پر پابندی کی ذمہ دار ،ٹڈاپ

شپنگ لائنز گوشت کی برآمد پر پابندی کی ذمہ دار ،ٹڈاپ

کراچی(بزنس رپورٹر)ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ)کے مطابق برآمد تازہ گوشت جو کہ سمندری راستے سے۔۔

 متحدہ عرب امارات برآمد کیا جاتا ہے جس پر دبئی میونسپل اتھارٹی نے پابندی عائد کر دی ہے جس کی وجہ گوشت کا غیر معیاری معیار مبینہ طور پر ریفر کنٹینرز میں نصب ریفریجریشن سسٹم کے غیر فعال ہونے کی وجہ سامنے آئی ہے جس کی ذمہ دار شپنگ لائنز ہے ۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ متعلقہ برآمد کنندگان نے شپنگ لائن کے خلاف ہر جانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے ۔ دبئی میں پاکستانی قونصل خانے نے اس ناخوشگوار واقعے کی وجہ جاننے کیلئے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کی ہے جس میں یواے ای کی وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات سے باضابطہ ملاقات کی درخواست کی گئی ہے تا کہ پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا جاسکے اور ان کے تحفظات کو جامع طور پر حل کیا جائے ۔ ٹڈاپ معیار اور حفاظت کے بین الاقوامی معیارات کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان منصفانہ تجارتی تعلقات کو آسان بنانے کیلئے پر عزم ہے ۔ ٹڈاپ کے حکام نے کہا کہ ہم تعمیری بات چیت اور تعاون کے ذریعے اس مسئلے کا پر امن حل تلاش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ متحدہ عرب امارات حکومت پاکستان کو تازہ گوشت برآمد کرنے کی دوبارہ اجازت دے گی۔ ٹڈاپ حکام نے کہا کہ ہم اس کیس کی بھر پور پیروی کریں گے اور امید ہے کہ یہ مسئلہ 10اکتوبر تک حل کر لیا جائے ۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں