بہتر ٹیلی کام سروسز فراہمی کیلئے اقدامات کر رہے ، نگران وزیرآئی ٹی

بہتر ٹیلی کام سروسز فراہمی کیلئے اقدامات کر رہے ، نگران وزیرآئی ٹی

اسلام آباد (نمائندہ دنیا)نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن ڈاکٹر عمر سیف سے سی ای او جاز عامر ابراہیم نے۔۔

 گزشتہ روز ملاقات کی۔ ملاقات میں فائیو جی اسپیکٹرم آکشن، ٹائم لائن اور ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ فائیو جی آکشن اگلے چند ماہ میں کرنے جا رہے ہیں، ملک میں بہتر ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر عمر سیف سی ای او یو فون اور زونگ سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں