سیمنٹ کی برآمدات میں130.24 فیصد اضافہ ریکارڈ

سیمنٹ کی برآمدات میں130.24 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)رواں مالی سال کے پہلے دوماہ (جولائی تا اگست)کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں ۔۔

سالانہ بنیاد پر 130.24 فیصد نمو ریکارڈکی گئی ۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا اگست سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 39.641 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 17.21 ملین ڈالر تھا۔ مقداری لحاظ سے سیمنٹ کی برآمدات میں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 198فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی۔ جولائی اور اگست میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 981395 میٹرک ٹن ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 329157 میٹرک ٹن تھا۔ اگست میں سیمنٹ کی برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 102.74 فیصد نمو ہوئی ۔ اگست میں حجم 23.49 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال اگست میں 11.58 ملین ڈالر تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں