زندگی اور ای ایف یو کے درمیان اشتراک
کراچی (کامرس ڈیسک ) ڈیجیٹل فنانشل سروسز زندگی اور لائف بیمہ فراہم کرنے والے بڑے ادارے ای ایف یو لائف انشورنس نے شراکت داری کی ہے۔۔
جس کا مقصد غیر یقینی صورتحال اور بڑھتی ہوئی مہنگائی میں مالی تحفظ کیلئے انشورنس حل پیش کرنا اور پاکستان میں لوگوں کو مالی طور پر خودمختار بنانا ہے تاکہ ڈیجیٹل انشورنس مصنوعات کے ذریعے ان کی جسمانی، ذہنی اور مالی آسودگی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ زندگی کی چیف پروڈکٹ اینڈ مارکیٹنگ آفیسر مینا منور خان نے کہا کہ ای ایف یو کے ساتھ ہمارا اشتراک پاکستان میں تیزی سے بدلتے ہوئے مالی منظرنامے کے مطابق انشورنس کے متعدد آپشنز فراہم کرے گا جس سے صارفین کوافراط زر کے اثرات کم کرنے میں مدد ملے گی۔ای ایف یو کی چینل اسٹریٹجی اینڈ ایگزی کیوشن کی ڈپٹی جنرل منیجر نیلوفر سہیل نے کہا کہ زندگی چینل کی ترقی بالخصوص ایسے صارفین تک رسائی جوزیادہ تر بینکنگ سروسز کو پہلی دفعہ استعمال کررہے ہیں خوش آئند ہے ۔