ناکام سرکاری اداروں کی نجکاری کی جائے ،میاں زاہد

ناکام سرکاری اداروں کی نجکاری کی جائے ،میاں زاہد

کراچی (آن لائن)چیئرمین نیشنل بزنس گروپ میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے اخراجات میں کمی کے بجائے بیانات پر اکتفاکیا جا رہا ہے۔۔

 جبکہ ناکام سرکاری اداروں کی نجکاری کا کوئی ٹھوس منصوبہ ابھی تک سامنے نہیں آ سکا۔کاروباری برادری سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام زندہ رہنے کیلئے اپنے اخراجات میں ہرممکن حد تک کمی کرچکے ہیں ،ایندھن اور بجلی کے استعمال میں ضرورت سے زیادہ کفایت شعاری کررہے ہی جبکہ کھانے کیلئے غیر معیاری اشیاء پر گزارہ کرنے پر مجبور ہیں مگر معاملات پھربھی قابو میں نہیں آرہے ،عوام کو فوری ریلیف دینے کیلئے سرکاری اداروں کے نقصانات ختم کرنے کے فوری اقدامات کئے جائیں۔ میاں زاہد نے مزید کہا کہ بارڈر ایریاز سے پٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ روکنا خوش آئند ہے جس سے روپے کی قدر میں استحکام آرہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں