خوردنی تیل ،بناسپتی گھی کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پراضافہ

خوردنی تیل ،بناسپتی گھی کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پراضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) خوردنی تیل اوربناسپتی گھی کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے ماہ (جولائی ) سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیاگیاہے ۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جولائی میں 50 ہزار 707میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوار حاصل ہوئی جو22.84 فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ سال جولائی میں41ہزار278 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارحاصل ہوئی تھی۔اسی طرح رواں سال جولائی میں 121161 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارحاصل ہوئی جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 0.29 فیصدزیادہ ہے ۔ گزشتہ سال جولائی میں 120806 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارحاصل ہوئی تھی۔پاکستان پام آئل کی 90 فیصد درآمد انڈونیشیا اور10فیصد ملائیشیا سے کرتا ہے ۔ملک میں تیل و گھی کی سالانہ کھپت 44 لاکھ ٹن کے لگ بھگ ہے جس میں سالانہ بنیادوں پر 3فیصد اضافہ ہو رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں