تعلیمی ، ثقافتی شعبوں میں بھی تعاون کو بڑھاناہوگا، ایتھوپین سفیر
فیصل آباد(آن لائن) ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ نے کہا ہے کہ معاشی تعاون کے علاوہ تعلیمی اور ثقافتی شعبوں میں ۔۔
بھی تعاون کو بڑھاناہوگا تاکہ خود انحصاری اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کو حاصل کرنے کی راہ ہموار کی جا سکے ۔فیصل آباد چیمبرکے صدر ڈاکٹر خرم طارق سے گفتگوکرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ تاجروں کے درمیان براہ راست رابطوں کو بھی فروغ دیا جائیگا تاکہ پاکستان نہ صرف ایتھوپیا بلکہ اِس سے ملحقہ افریقی ملکوں تک اپنی برآمدات بڑھاسکے۔