آئی ٹی سی این ایشیا ،110ملین ڈالر کے معاہدے طے ،نعمان سعید

آئی ٹی سی این ایشیا ،110ملین ڈالر کے معاہدے طے ،نعمان سعید

لاہور(این این آئی)آئی ٹی سی این ایشیا 2023 میں110 ملین ڈالر سے زائد کی برآمدات اور خدمات کے معاہدے ہوئے ہیں۔اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے فعال ہونے کی صورت میں پاکستان 3 سال کے اندر 18 سے 35 سال کی عمر کے افراد کیلئے 5لاکھ نئی ملازمتیں پیدا کر سکتا ہے۔

 ان خیالات کا اظہار معروف پاکستانی ٹیک انٹرپرینیور، سرمایہ کار اور مختلف انفارمیشن ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس کے سرپرست نعمان سعید نے آئی ٹی کی برآمدات اور خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت بھرپور سرپرستی اور رکاوٹیں ختم کرے تو ایک سال سے بھی کم مدت میں پاکستان کی آئی ٹی اور آئی ٹی سے چلنے والی خدمات کی برآمدات 5 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے جبکہ تسلسل جاری رکھا جائے تو مختصر مدت میں اس کا حجم10 ارب ڈالر اور5سال کے عرصے میں15ارب ڈالر تک ہو سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں