اسٹاک مارکیٹ میں 116پوائنٹس کی مندی ،8ارب منافع
کراچی(آن لائن)اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی ملاجلا رجحان رہا ۔کے ایس ای 100 انڈیکس 116 پوائنٹس کی کمی سے 46277 پوائنٹس پر بند ہوا۔
تاہم مارکیٹ سرمائے میں 8 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 69کھرب روپے کے قریب جا پہنچا جبکہ43.29فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں منگل کوکاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ،ایک موقع پر انڈیکس 46500پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گیا تاہم بعدازاں مارکیٹ مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکی۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای30انڈیکس 66پوائنٹس کی کمی سے 19151.71پوائنٹس جب کہ آل شیئرز انڈیکس 31082پوائنٹس سے بڑھ کر 31124 پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی سرمایہ 68کھرب99ارب روپے ہوگیا۔منگل کو 6ارب روپے مالیت کے 25 کروڑ 90 لاکھ 46 ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو5ارب روپے مالیت کے 19 کروڑ 56 لاکھ 74 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔مجموعی طور پر 328کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 142کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 165میں کمی اور21میں استحکام رہا۔