اسٹیٹ بینک :دو منی ایکسچینج کمپنیوں کے لائسنس معطل

کراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک نے مزید دو ایکسچینج کمپنیوں کے اجازت نامے معطل کردیے ، یہ فیصلہ قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی کے مرتکب ہونے کے پیش نظر کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے حوالہ ہنڈی اور کرنسی اسمگلنگ سے متعلق قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے کے الزام کے تحت 2 منی ایکسچینج کمپنیوں کا لائسنس معطل کردیا۔اس حوالے سے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے مذکورہ دونوں کمپنیوں کے خلاف کارروائی کیلئے اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر ایکسچینج پالیسی ڈپارٹمنٹ کو مراسلہ ارسال کیا تھا۔مراسلے میں کہا گیا تھا کہ دونوں کمپنیوں کے خلاف حوالہ ہنڈی اورکرنسی اسمگلنگ کے مقدمات درج ہیں۔