جھڈو و:مرچ، کپاس کے نرخ میں بھاری کمی، آبادگار پریشان

جھڈو(نمائندہ دنیا)جھڈو وگردونواح میں گزشتہ ہفتے ہونے والی بارشوں کے بعد مرچ اور کپاس کے نرخوں میں بڑے پیمانے پر کمی آگئی اور۔۔۔
مرچ کے نرخ 12 سے 14 ہزار کے درمیان اور کپاس کے نرخ 4 ہزار روپے فی من ہوگئے۔ بارشوں سے قبل سرخ ہائبرڈ مرچ کے نرخ 20 ہزار روپے اور کپاس کے نرخ 9 ہزار روپے فی من کی سطح پر تھے ۔تاجروں کے مطابق بارشوں سے مرچ کی فصل جو کھیتوں سے چنائی کرکے میدانوں میں سوکھنے کیلئے رکھی ہوئی تھی خراب ہوگئی جبکہ کپاس بھی بارش کے پانی میں بھیگ کر خراب ہوگئی ہے ،اس کے ساتھ کپاس میں کیڑا لگنے کی وجہ سے پھٹی کی کوالٹی مزید خراب ہوگئی ہے جس کے سبب ان کے نرخوں میں کمی ہوئی ہے جبکہ آبادگاروں کا کہنا ہے کہ تاجروں نے برسات کو جواز بنا کر نرخوں میں کمی کردی ہے۔مرچ اور کپاس کے نرخوں میں بڑے پیمانے پر ہونے والی کمی سے آبادگاروں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔