روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس:ترسیلاتِ زر کا حجم 6ارب ڈالر سے متجاوز

کراچی(صباح نیوز)روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے جولائی 2023 کے اختتام تک ترسیلات زر کا حجم 6 ارب سے تجاوز کر گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے تحت جولائی 2023 کے اختتام تک سمندر پار پاکستانیوں کے ترسیلات زر کا حجم 6 ارب 61 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق اگست میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تعداد میں 10 ہزار 597 کااضافہ ہوا جس کے بعد ان کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 6 ہزار 835 تک پہنچ گئی۔ اسٹیٹ بینک نے کہا کہ جولائی تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی مجموعی تعداد صرف 5 لاکھ 96 ہزار 268 تھی۔