ای ٹیکنالوجی :سندھ ریونیو اورپنجاب آئی ٹی بورڈ میں معاہدہ

ای ٹیکنالوجی :سندھ ریونیو اورپنجاب آئی ٹی بورڈ میں معاہدہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نگران صوبائی وزیر برائے ریونیو، صنعت و تجارت سندھ محمد یونس ڈھاگانے کہا ہے کہ سندھ ریونیو بورڈ میں عوام کی آسانی اور رجسٹریشن کے عمل میں شفافیت کیلئے سندھ حکومت نے جدید الیکٹرانک ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 جس کے تحت سندھ بورڈ آف ریونیو اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مابین ریونیو ہاؤس کلفٹن کراچی میں سروس لیول ایگریمنٹ کے معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں۔ معاہدے سے فریقین باہمی مشاہدات اور تجربات کی روشنی میں رجسٹریشن اور میوٹیشن کے عمل میں آٹومیشن کے ذریعے آسانی اور شفافیت کو یقینی بناسکیں گے جس سے کام میں تاخیر کے اسباب ختم ہوں گے ، عوام کے وقت کی بچت ہوگی، جہاں کام رکے گا اس کی نشاندہی وگی اور ہر شخص بذریعہ ایپ اس سے آگاہ ہوسکے گا لہذا احتساب کے ایک خودکار نظام سے عوام کو سہولت میسر آسکے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں