دوماہ میں ملکی مصنوعات کی برآمدات میں امریکا سرفہرست

دوماہ میں ملکی مصنوعات کی برآمدات میں امریکا سرفہرست

اسلام آباد(اے پی پی)رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران امریکہ پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں سرفہرست رہا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان نے سب سے زیادہ مصنوعات امریکہ برآمدکیں جس کے بعد برطانیہ اور چین دوسرے نمبر پر رہے۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تااگست امریکا کو کل برآمدات 934.666 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1122.883 ملین ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 16 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔اس کے بعد برطانیہ کا نمبر آیا جہاں پاکستان نے گزشتہ سال 338.304 ملین ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 351.135 ملین ڈالر کی اشیا برآمد کیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں