درآمدات کی مزید حوصلہ شکنی کا فیصلہ درست،میاں زاہد

درآمدات کی مزید حوصلہ شکنی کا فیصلہ درست،میاں زاہد

کراچی (آن لائن) چیئرمین نیشنل بزنس گروپ میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت اورفوج کے اقدامات کے نتیجے میں معیشت سست روی سے سنبھل رہی ہے ۔ کھانے پینے کی اشیاء سمیت بہت سی چیزوں کی قیمت کم ہورہی ہے۔

 جس سے عوام پربوجھ کم ہورہا ہے جو قابل تعریف ہے ۔ غیر ضروری درآمدات پرمحاصل بڑھا کران کی حوصلہ شکنی کرنے کا فیصلہ درست سے جس کی حمایت کرتے ہیں کیوں کہ اس سے زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔ کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشت کے معاملے میں سنجیدگی اورمکمل یکسوئی کی وجہ سے ملک مسائل کے دلدل سے باہر نکلتا ہوا دکھائی دے رہا ہے تاہم حالات نارمل ہونے میں وقت لگے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں