انٹربینک میں ڈالر دس ہفتے کی کم ترین سطح پرآگیا
کراچی(دنیا نیوز،آن لائن)ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت دس ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر1.04روپے کی کمی سے 285.72 روپے پرآگیا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر50پیسے کی کمی سے 286 روپے کاہوگیا ۔ اسی طرح یورو3 روپے کی کمی سے 302 روپے اور برطانوی پاؤنڈ 2 روپے کی کمی سے 350روپے کاہوگیاجب کہ سعودی ریال بھی 50 پیسے کی کمی سے 76 روپے اوریو اے ای درہم 1 روپے کے خسارے سے 79 روپے کا ہوگیا۔