حیدرآباد کے تاجروں کوٹریڈ ایکسپو انڈونیشیا میں شرکت کی دعوت
حیدرآباد(اے پی پی)انڈونیشین قونصل جنرل ڈاکٹر جون کنکورو نے حیدرآباد کے تاجروں کو انڈونیشیا میں 38 ویں ٹریڈ ایکسپو میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
یہ ایکسپو پاکستان اور انڈونیشیا کے تاجروں کو تجارت، سیاحت، اور سرمایہ کاری کی سہولیات فراہم کرنے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔ حیدر آباد چیمبر کے دورے پرقونصل جنرل ڈاکٹر جون کنکورو نے کہا کہ ٹریڈ ایکسپو انڈونیشیا 18 سے 22 اکتوبر تک منعقد کیا جارہا ہے۔ ایکسپو میں بزنس مارکیٹنگ اور ٹریڈ مشن پر بھی سیمینار ہونگے۔