اسٹاک ایکسچینج میں 323پوائنٹس کی تیزی،31ارب منافع
کراچی(آن لائن)اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو زبردست تیزی رہی۔کے ایس ای 100 انڈیکس 323 پوائنٹس کے اضافے سے 47079 پوائنٹس پر بند ہوا، اس دوران سرمایہ کاروں کو 31 ارب روپے کا منافع ہوا جبکہ 50فیصدحصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ ٹیلی کام ،ریفائنری ،بینکنگ اور آئل اینڈ گیس سیکٹر میں خریداری کے باعث انڈیکس3بالائی حد یں عبورکر گیا ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس 143 پوائنٹس کے اضافے سے 16344 پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 31428پوائنٹس سے بڑھ کر31585 پر بند ہوا ۔ سرمایہ 69 کھرب 77 ارب روپے ہوگیا۔ بدھ کو7ارب روپے مالیت کے 33 کروڑ 2 لاکھ 49 ہزار حصص کے سودے ہوئے۔