آٹو میکانیکا دبئی کا اختتام 6پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

آٹو میکانیکا دبئی کا اختتام  6پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

کراچی(اے پی پی)آٹو میکانیکا دبئی 2023 دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ختم ہوگئی۔ نمائش میں 6 پاکستانی مینوفیکچررز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

 20 ویں ایڈیشن میں 61 ممالک اور 20 سرکاری پویلینز سے 1938 نمائش کنندگان یکجا ہوئے ۔ یہ نمائش 14 ہالز پر محیط تھی جس میں 154 ممالک سے آئے ہوئے 45 ہزارعالمی سامعین کے سامنے مختلف قسم کی جدید مصنوعات، خدمات اور ٹیکنالوجیز کی نمائش کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں