رضوان عطا بینک اسلامی کے صدر اور سی ای او مقرر
کراچی (کامرس ڈیسک) اسلامی بینکاری میں وسیع تجربے کے حامل رضوان عطا کو بینک اسلامی میں نئے صدرو سی ای او کی حیثیت سے تعینات کردیا گیا ہے۔
وہ گزشتہ پانچ سال سے بینک اسلامی سے وابستہ ہیں۔انہوں نے گروپ ہیڈ ڈسٹری بیوشن کے عہدے پر کام کرتے ہوئے بینک کی غیر معمولی ترقی اور کامیابی میں اہم کردارادا کیا ہے ۔