ماربل اور گرینائٹ سیکٹر کی ترقی کے حوالے سے سیمینار

 ماربل اور گرینائٹ سیکٹر کی ترقی کے حوالے سے سیمینار

کراچی (کامرس ڈیسک)کوئٹہ میں ٹڈاپ نے پاکستان اسٹون ڈیولپمنٹ کمپنی اور کوئٹہ چیمبر کے اشتراک سے ماربل سیکٹر کی بین الاقوامی معیار پر ترقی کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا۔

صدرکوئٹہ چیمبر حاجی عبداللہ اچکزئی، سینئر نائب صدرحاجی آغا گل خلجی اور نائب صدر عبدالاحد آغانے سیمینار میں شرکت کی۔ سی ای او بریگیڈیئر معراج شامی نے ملک میں مشینی مائننگ لانے میں اسٹون ڈیولپمنٹ کمپنی کے کردار کا ذکر کیا ۔انہوں نے شرکاء کو یقین دلایا کہ کمپنی کان کنی، پروسیسنگ، مشینری اور اوزار حاصل کرنے میں ان کی مدد کرے گا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹڈاپ عمر حسین باجوہ نے سیشن میں برآمدات کے رجحانات کے متعلق بتایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں