کاٹی کا پرنٹنگ، درسی کتب اور کاپیوں کی درآمدپر اظہارتشویش

کاٹی کا پرنٹنگ، درسی کتب اور کاپیوں کی درآمدپر اظہارتشویش

کراچی(کامرس ڈیسک)کاٹی کے صدر فراز الرحمان نے پرنٹنگ، کتابوں اور کاپیوں کی مد میں خطیر زرمبادلہ خرچ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔گزشتہ روزاپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پرنٹنگ کے شعبے پر توجہ دے کر 16 ارب ڈالر کا خطیر زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔

 تاہم ناقص منصوبہ بندی اور غیر انتظامی کے باعث پرنٹنگ کے شعبے میں زرمبادلہ حاصل ہونے کے بجائے خرچ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے فلورنس معاہدے کا منافع خور ناجائز استعمال کر رہے ہیں اور بیرون ملک سے کتابوں کی پرنٹنگ ، کاغذ کی امپورٹ پر ڈیوٹی میں چھوٹ کا فائدہ اٹھا کر مقامی صنعت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ معاہدے کا مقصد جدید علوم پر کتب کو کمرشل استعمال نہیں کیا جائے گا لیکن دیکھا جا رہا ہے کہ امپورٹڈ کتابیں اور پرنٹنگ اشیاء مارکیٹ میں کھلے عام فروخت کی جارہی ہیں جس سے اس معاہدے کی افادیت ختم اور ٹیکس مد میں ہونی والی آمدنی کا نقصان ہو رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں