بیرونی قرضوں کا اژدھا معیشت کو نگل رہا ، انجمن تاجران

لاہور (آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ غیر ملکی قرضوں کا اژدھا معیشت کو نگل رہا ہے ،سیاسی جماعتیں اپنے منشور میں ملک کو غیر ملکی قرضوں سے نجات دلانے کے حوالے سے قابل عمل حل پیش کریں ۔۔
حکومت ٹیکس اکٹھا کرنے کیلئے ضرور اقدامات اٹھائے لیکن مہم جوئی سے گریز کیا جائے ، حکومت کے پاس جن لوگوں کا ڈیٹا موجود ہے انہیں وضاحت دینے کا پورا موقع ملنا چاہیے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے اس کی تشخیص کی جائے کہ ہماری معیشت کیوں گروتھ نہیں پکڑ رہی ، حکومتی اداروں کی اپنی کارکردگی اور استعداد کے حوالے سے بھی سوالیہ نشان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز کے تجربات اورمعاشی پالیسیوں میں تسلسل نہ ہونے کی وجہ سے ہم آج تک سمت کا تعین نہیں کر سکے ۔ ایک حکومت اپنی معاشی پالیسی دیتی ہے اور نئے آنے والی اپنی پالیسی کا اجراء کر دیتی ہے جس کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں۔