جننگ فیکٹریوں میں 73لاکھ 70ہزارگانٹھ کپاس پہنچ گئی

جننگ فیکٹریوں میں 73لاکھ 70ہزارگانٹھ کپاس پہنچ گئی

ملتان(اے پی پی)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے )نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیے ۔

 پی سی جی اے کے مطابق 15نومبر2023تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 73لاکھ 70 ہزار 624 گانٹھ کپاس آئی۔ پنجاب کی فیکٹریوں میں34لاکھ 28ہزار915گانٹھ جبکہ سندھ کی فیکٹریوں میں 39لاکھ 41ہزار 709گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ۔ فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے 70 لاکھ15ہزار918گانٹھ روئی تیار کی گئی ۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے کاٹن سیزن 2023-24میں خریداری نہیں کی ۔ پی سی جی اے کے مطابق برآمدکنندگان نے 15نومبر2023تک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں سے 2 لاکھ79ہزار826گانٹھ روئی کی خریداری کی۔ برآمدکنندگان نے پنجاب کی جننگ فیکٹریوں سے ایک لاکھ 46ہزار226گانٹھ کی خریداری کی جبکہ سندھ سے ایک لاکھ 33ہزار600گانٹھ روئی کی خریداری کی۔ ٹیکسٹائل سیکٹرنے کپاس کی فصل کے موجودہ سیزن میں مجموعی طورپر63لاکھ 22ہزار 47گانٹھ روئی خریدکر کے مقا می روئی کاسب سے بڑاخریداررہا۔ٹیکسٹائل سیکٹر نے پنجاب سے 15نومبر2023 تک 28لاکھ16ہزار973گانٹھ روئی کی خریداری کی جبکہ سندھ سے 15نومبر تک 35 لاکھ5ہزار 74گانٹھ روئی خرید کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں