سوتی دھاگے کی برآمدات میں43فیصد اضافہ ریکارڈ

سوتی دھاگے کی برآمدات  میں43فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (اے پی پی)سوتی دھاگا کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر43 فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ادارہ شماریات کے مطابق پہلے چارماہ (جولائی تااکتوبر2023) کے دوران سوتی دھاگے کی برآمدات سے ملک کو408ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجو 43 فیصدزیادہ ہے ۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سوتی دھاگے کی برآمدات سے ملک کو285 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا ، اکتوبرمیں سوتی دھاگے کی برآمدات کاحجم 92 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اکتوبرکے مقابلے میں 88 فیصدزیادہ ہے ، گزشتہ سال اکتوبرمیں سوتی دھاگے کی برآمدات سے ملک کو49 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، ستمبرکے مقابلے میں اکتوبرمیں سوتی دھاگے کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر19 فیصدکی کمی ہوئی۔ ستمبرمیں سوتی برآمدات کاحجم 114 ملین ڈالرتھا جواکتوبرمیں کم ہوکر92 ملین ڈالرہوگیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں