اسٹاک ایکسچینج: تیزی، 53فیصدحصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسٹاک ایکسچینج: تیزی، 53فیصدحصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

کراچی(بزنس رپورٹر )اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا۔کے ایس ای 100 انڈیکس 14.80 پوائنٹس کے اضافے سے 57077پوائنٹس پر بند ہوا ،اس دوران سرمایہ کاروں کو 13ارب روپے کا منافع ہوا ۔۔

جبکہ53.58فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس57309پوائنٹس کی بلند سطح کوچھو گیا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 56700پوائنٹس کی پست سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 30 انڈیکس آل شیئر زانڈیکس 38318.55پوائنٹس سے بڑھ کر 38382.82 پوائنٹس پر بند ہواتاہم کے ایس ای 30انڈیکس68.43پوائنٹس کی کمی سے 18978.40 پوائنٹس پر آگیا ۔مجموعی سرمایہ بڑھ کر 82 کھرب95ارب روپے ہوگیا۔ پیر کو 16ارب روپے مالیت کے 71 کروڑ 82 لاکھ 85 ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں