بیرونی سرمایہ کاری کیلئے سیکورٹی مزیدسخت کی جائے ،میاں زاہد
کراچی (بزنس رپورٹر )چیئرمین نیشنل بزنس گروپ میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ جب بھی معاشی حالات بہتراورماحول سرمایہ کاری کیلئے سازگار ہونے لگتا ہے تو دہشت گردی شروع ہوجاتی ہے جس سے سارے کیے کرائے پر پانی پھرجاتا ہے لہذابیرونی سرمایہ کاری کیلئے سیکورٹی مزیدسخت کی جائے ۔
کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ اس وقت حکومت، فوج، بیشتر سیاسی پارٹیاں اوردیگرادارے معیشت کے بارے میں ایک پیج پرہیں جس کے بہتر اثرات بھی سامنے آرہے ہیں ،ایسے وقت میں دہشت گردی پریشان کن اور قابل مذمت ہے ۔انہوں نے کہا کہ نگران حکومت اور فوج کی کوششوں سے اسمگلنک، ذخیرہ اندوزی، ڈالرمافیا اورغیرقانونی تارکین وطن میں کمی آئی ہے جس سے معیشت پر بوجھ کم ہوا ہے ۔ ایس آئی ایف سی کی وجہ سے سرمایہ کاری کا ماحول بہتر ہو رہا ہے۔