مرکنٹائل ایکسچینج میں 14.44ارب روپے کے سودے

کراچی (بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ا ی ایکس)میں 14.44ارب روپے کے سودے ہوئے ۔گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد 13685 رہی۔ زیادہ سودے سونے کے ہوئے ۔۔
جن کی مالیت 4.795ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 3.471اربروپے ،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.180 ارب روپے ،این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 1.620ارب روپے ،چاندی کے سودوں کی مالیت 646.237ملین روپے ،ڈی جے کے سودوں کی مالیت 624.260ملین روپے ،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 399.539ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 299.478ملین روپے، ایس پی 500کے سودوں کی مالیت 131.381 ملین روپے اورپلیڈیم کے سودوں کی مالیت91.559 ملین روپے رہی۔