ڈیوٹی بحالی کے امکانات،موبائل فونز،کاروں کی درآمدمیں اضافہ

ڈیوٹی بحالی کے امکانات،موبائل فونز،کاروں کی درآمدمیں اضافہ

اسلام آباد(نمائندہ دنیا)رواں مالی سال درآمدات پر ریگولیٹری ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی کی بحالی کے امکانات کے پیش نظر کاروں اور موبائل فونز کی درآمدات میں یکدم اضافہ ہوگیا ۔

 آئی ایم ایف نے ٹیکس وصولی میں ممکنہ شارٹ فال کی صورت میں موجودہ مالی سال کے دوران حکومت سے نئے ٹیکس لگانے کی پیشگی یقین دہانی حاصل کی ہے ۔حکومت نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اعتراض کے بعد ریگولیٹری ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی کا نوٹیفکیشن معطل کیا تھا اور گزشتہ وفاقی بجٹ میں بھی ان ڈیوٹیوں کو بحال نہیں کیا تھا، اب یہ معاملہ وزارت تجارت کے نیشنل ٹیرف پالیسی بورڈ کے پاس زیرغور ہے ۔ ریگولیٹری ڈیوٹی معطل ہونے سے موجودہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران موبائل فون کی درآمدات 107.91 فیصد اضافے کے ساتھ 22کروڑ60لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 46کروڑ99لاکھ ڈالر تک جا پہنچی ہیں۔ اس طرح کاروں کی درآمدات بھی 186.04فیصد اضافے کے ساتھ 2کروڑ37لاکھ ڈالر سے بڑھ کر6کروڑ78لاکھ ڈالر تک جا پہنچی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں