اخروٹ،بادام کی درآمدات کیلئے نئی کسٹم ویلیوایشن جاری

اسلام آباد(نمائندہ دنیا)ایف بی آر کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ویلیوایشن نے چین، امر یکا ،ارجنٹائن اور دیگر ممالک سے اخروٹ اور بادام کی درآمدات کو ریگولیٹ کرنے کیلئے ان کی نئی کسٹم ویلیوایشن جاری کردی ۔
چھلکے سمیت اور چھلکے کے بغیر گری کی الگ الگ ویلیوایشن طے کی گئی ہے ۔