کرنٹ اکاؤ نٹ خسارہ میں 2ارب4کروڑڈالرکی کمی

اسلام آباد(نمائندہ دنیا)رواں مالی سال کے پہلے 4ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 2 ارب 4 کروڑ80لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی جبکہ گزشتہ ماہ اکتوبر میں کر نٹ اکائونٹ خسارہ میں 77 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے ۔
وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا اکتوبر زرمبادلہ میں آمدن اور اخراجات میں عدم توازن (کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ)کم ہوکر ایک ارب 5 کروڑ 91 لاکھ ڈالر تک آ گیا ہے ۔ گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ3 ارب 10 کروڑ 71لاکھ ڈالر تھا۔ اس طرح حالیہ 4 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں2ارب4کروڑ80لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے ۔ رواں سال اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 7کروڑ41لاکھ ڈالر رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے ماہ اکتوبر میں خسارہ 84 کروڑ 93 لاکھ ڈالر تھا۔