تجارتی وفد تھائی لینڈ روانہ

اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد چیمبر کے صدر احسن ظفر بختاوری کی قیادت میں تجارتی وفد کاروبار اور بزنس پارٹنرشپس کے نئے مواقع تلاش کرنے کیلئے تھائی لینڈ روانہ ہو گیا ۔
وفد میں فارماسیوٹیکلز، ٹیکسٹائل، تعمیرات، خوردنی تیل، ماربل، لائٹ انجینئرنگ، ہاسپیٹلٹی اور ریٹل سیکٹرسمیت امپورٹرز اور ایکسپورٹرز شامل ہیں۔ احسن ظفر بختاوری نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئی سی سی آئی کے وفد کے تھائی لینڈ کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔