نوجوان انٹر پرینیورشپ کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا کریں ،ثاقب رفیق

اسلام آباد (اے پی پی)راولپنڈی چیمبر کے صدر ثاقب رفیق نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ انٹر پرینیورشپ کی طرف آئیں تاکہ وہ روزگار کے مواقع پیدا کرسکیں۔۔
نوکری ڈھونڈنے کے بجائے وہ نوکری دینے والے بن سکیں۔ نمل میں گلوبل انٹرپرینیورشپ ویک 2023 کے موقع پر ایک سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ثاقب رفیق نے کہا کہ انٹرپرینیورشپ ویک تنظیموں اور افراد کے ساتھ تعاون اور اشتراک کا موقع فراہم کرتا ہے تاکہ نوجوانوں کو انٹرپرینیورشپ کے بارے میں معلومات دی جاسکیں۔